سب سے پہلے، اپنی تمام تر گناہوں کی معافی کے لیے استغفار کریں۔ دل و جان سے اللہ تعالیٰ سے توبہ کریں اور اپنی زندگی میں نیک عمل کرنے کا عہد کریں۔
اس کے بعد، ایک کاغذ لے کر اس پر اپنے تمام خیالات، مسائل اور مقاصد کو لکھیں۔ اس میں وہ تمام چیزیں شامل کریں جو آپ کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے ضروری ہیں۔ ان مقاصد کو صاف اور واضح طور پر بیان کریں تاکہ آپ ان پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ آج سے آپ نے اپنے رزق کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا۔ ہر قدم حلال رزق کی طرف اٹھائیں اور جو کام بھی کریں، وہ اللہ کی رضا کے مطابق ہو۔ رزق حلال کو اختیار کریں اور حرام طریقوں سے بچیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو شخص حلال کمائی اختیار کرتا ہے، اللہ اس کی زندگی میں برکت ڈال دیتا ہے۔
یہ عہد کریں کہ اب سے ہر کام اور ہر معاملے میں حلال کا راستہ اختیار کریں گے اور اس میں کوئی کمی یا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔